پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی، سفیان مقیم کی جگہ معاذ صداقت شامل

تین ملکی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں توازن بہتر بنانے کی غرض سے تبدیلی، پاکستان اور انگلینڈ آج آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ملکی ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسپنر سفیان مقیم کو ٹیم سے ریلیز کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سفیان مقیم کی جگہ معاذ صداقت کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں یہ تبدیلی اسکواڈ کا توازن بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز میں آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

یہ میچ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے مختص ’پنک ڈے‘ کے موقع پر کھیلا جائے گا۔

Back to top button