افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی ہر صورت ختم کریں گے: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کاکہنا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی ہر صورت ختم کریں گے،افغان سر زمین پاکستان کےخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہر اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاکہنا تھاکہ پاکستان پر لگائے جانے والے افغان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں،افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دراندازی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کی بات کی ہے،تاہم جب بھی پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی،اس کا منہ توڑ جواب دیاگیا۔
وفاقی وزیر نےواضح کیاکہ پاکستان کی مسلح افواج آج بھی ہرقسم کی جارحیت کا جواب دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو دراندازی اور دہشت گردی کے ٹھوس شواہد فراہم کیےہیں،استنبول اور دوحہ مذاکرات کے دوران بھی افغان نمائندوں کے سامنے یہ ثبوت رکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس افغانستان سے ہونےوالی دہشت گردی کا کوئی جواب نہیں تھا،مذاکرات کے باوجود افغان عبوری حکومت دراندازی روکنے کےلیے تیار نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر افغان سرزمین دہشت گردی کےلیے استعمال ہوتی رہی تو پاکستان کو تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد افغان مہاجرین صدمے میں کیوں؟
ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے مزید کہاکہ افغانستان کو چاہیے کہ وہ دہشت گرد عناصر کےخلاف مؤثر کارروائی کرے اور پاکستان میں دراندازی روکنے کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
