خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہوچکی : امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا کوئی نام لینے والا نہیں،پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہوچکی ہے،ان کی حکومت کے خاتمے پر کوئی بھی باہر نہیں نکلا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام خوب جان چکے کہ پی ٹی آئی کا کیا ایجنڈا ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا،صوبے سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
کیا گنڈاپور کا دوبارہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بننا ممکن ہے؟
امیر مقام نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ نے صرف جھوٹ بولا،عوامی فلاح کےلیے کوئی ایجنڈا نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور کے خاتمے پر صوبےکے عوام نے سکھ کا سانس لیا،لوٹےگئے ایک ایک پیسہ کا حساب لیا جائےگا۔پی ٹی آئی کے دور حکومت کے خاتمے پر کوئی بھی نہیں نکلا۔
