ایرانی سپریم لیڈرکادشمن کی دھمکیوں پرفوری جواب دینےکاحکم

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے فوج کو دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اوربھرپور جواب دینےکا حکم دے دیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے تحریری پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری، مؤثر اورجغرافیائی حدود سے آزاد ردعمل دیاجائے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے تمام مادی اور غیرمادی اثاثوں کو اہداف کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے فوج کو ہدایت کی کہ جاسوسی، معاونت اور جنگی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والے گولہ بارود اور ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے، مسلح افواج انٹیلی جنس صلاحیتوں کو مضبوط بنائیں اور مقامی سطح پردفاعی صلاحیتوں کوفروغ دیں۔

Back to top button