راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 84سےتجاوزکرگئی

راولپنڈی میں موسم بدلتے ہی ایک بار پھر ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا اور اب تک 84 مریضوں کو تصدیق ہوچکی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ روالپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے 7 تصدیق شدہ مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے شبے میں 6 ہزار 382 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سکریننگ کے دوران 5 ہزار 862 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی کا ایک مشتبہ مریض زیرِ نگرانی ہے جبکہ 435 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔
