اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لےلیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز  نےلاہور کی فیملی کورٹ کے ذریعے خلع لے لیا۔

فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے مہناز کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کی۔ مہناز  کی جانب سے خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

مہناز نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ معمر  رانا شراب نوشی کے بعد تشددکا نشانہ بناتے  اورگالی گلوچ کرتے ہیں، متعدد مرتبہ انہوں نے بیٹیوں کے سامنے بھی شراب کے نشے میں دھت ہو کر گالیاں دیں، جس سے بیٹیوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ادکار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی معمر رانا کے ساتھ 24 اکتوبر 1998کو شادی ہوئی تھی، ان کی 2 بیٹیاں ہیں، معمر رانا گھر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کرتے، اہل خانہ نے معمر رانا کے رویے میں بہتری لانےکی متعددکوششیں کیں، مگر انہوں نے علاج کرانے سے انکار کردیا۔

Back to top button