ہائی کورٹ کاسرکاری ہسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پرچی سسٹم 4 ہفتوں میں ختم کیا جائے، مریضوں کو علاج کے لیے رجسٹریشن کاؤنٹرز پر پرچی لینے اور لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے نجات دلائی جائے، ایمرجنسی اور او پی ڈی مریضوں کو پرچی کے بغیر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی جائے۔
لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق جامع رپورٹ طلب کی گئی، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی تنبیہ کی گئی۔
حکومت پنجاب سے 4 ہفتوں میں پرچی سسٹم ختم کرکے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی، جسٹس جاوید اقبال وینس نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔
