مولانا صوبے کی ترقی کیلئےحکومت کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں،ثمربلور

خیبرپختونخوا کی ممبر ایڈوائزری کونسل اور مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا احترام کرتی ہیں تاہم بعض معاملات کو آپس میں جوڑنے کا ان کا انداز درست نہیں امید ہے کہ مولانا صوبے کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی سے متعلق سوال پر ثمر بلور نے کہا کہ وہ اب بھی محفوظ کسٹڈی میں ہیں اور ان کے خلاف چارج شیٹ سامنے آنے کے بعد معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

رکن ایڈوائزری کونسل ثمر بلور نے سابقہ صوبائی انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات بھی عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مختلف اضلاع میں غیرقانونی ٹھیکے دیے گئے جن میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی اور کزن کے مبینہ کردار بھی سامنے آرہے ہیں۔

Back to top button