ترک پارلیمنٹ نے مکہ دفاعی معاہدے توثیق کردی

 

 

 

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔

ترک میڈیا کےمطابق 600 رکنی ترک پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 279 ووٹ آئے جب کہ 119 ارکان نے مخالفت کی،مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین نے کہاکہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنانہیں۔

حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے کہاکہ اس معاہدے کا مقصد خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ دیناہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں اس معاہدے پر دستخط کیےتھے،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان شریک تھے۔

 

Back to top button