پاکپتن : مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

 

 

 

پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے 11 مسافر جاں بحق جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں پیرا فورس اور پیٹرولنگ پولیس کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں،مسافر بس ملتان سے قصور جارہی تھی ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےجنہیں ساہیوال ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھاکہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی،جاں بحق اور زخمی افراد کو 3 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں کرین اور بھاری مشینری کی مدد سے نکالا گیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتےہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری،معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

Back to top button