ہزارہ موٹروے : مسافر بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

ہزارہ موٹروے پر حویلیاں انٹر چینج کے قریب گلگت سے راولپنڈی جانےوالی مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کےمطابق بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ڈمپر سے جا ٹکرائی،حادثے کی اطلاع ملتےہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کردی گئیں۔
پاکپتن : مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی
ایبٹ آباد ریسکیو ٹیموں نے اب تک 17 زخمیوں اور میتوں کو طبی امداد فراہم کرنے کےبعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد اور ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونےوالے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے،ابتدائی اطلاعات کےمطابق جاں بحق افراد کا تعلق گلگت سے بتایا جارہا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہزارہ موٹر وے پر پیش آنےوالے افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
