خیبرپختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہےگا : رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی سے اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،بیک ڈور رابطے ہوتےرہتے ہیں لیکن باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی مدد سے دہشت گردی کا ناسور پھیل رہا ہے، دہشت گردی کو روکنا اہمیت کا حامل ہے،سب کو آن بورڈ لیا جائےگا لیکن دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر گورنر راج سے اختلاف ہےتو وہ اختلاف رائے رکھ سکتےہیں،ان سے لڑائی کوئی نہیں بڑھانا چاہتا،لڑائی ہے بھی نہیں صرف اختلاف رائے ہے،ہمیں جے یو آئی (ف) کی رائے سے اختلاف کا حق ہے اور انہیں بھی یہ حق حاصل ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے دیےگئے بیان پر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جب آپ کے پاس ثبوت نہ ہوں تو ایسے الزامات نہیں لگاناچاہئیں، چوہدری سالک نے خود کہاکہ ان کے پاس ثبوت نہیں۔

 

 

Back to top button