اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی حالیہ صورت حال اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق خطے کی حالیہ صورت حال پر دونوں وزرائے خارجہ نے خیالات کا تبادلہ کیا۔اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ متنازع امور کے حل کےلیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری اہم ہیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل سے وابستہ رہنا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کےلیے سفارتی کوششوں کا تسلسل انتہائی اہمیت رکھتاہے۔
دونوں وزرائےخارجہ کےدرمیان رابطے میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال ایسے وقت میں ہوا ہےجب خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور مختلف تنازعات کے حل کےلیے سفارتی روابط اور مذاکراتی کوششوں کو اہم قراردیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے،مسائل کے پرامن حل اور علاقائی استحکام کےلیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا رہا ہے۔
