نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کا مشن ہے : سہیل آفریدی

 

 

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کا مشن ہے، تعلیمی اداروں سے فرسودہ کورسز کو ختم کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوام پر خرچ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان بلاوجہ جیل میں ہیں تاہم ان کا نظریہ قید نہیں کیا جاسکتا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی بینائی 85 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے، انہیں اپنی لیگل ٹیم اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے کے لیے عوامی آگاہی ناگزیر ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں اور افسران کو ہدایت کی گئی ہےکہ اگر وہ خود بھی کسی سفارش کریں تو اسے نہ مانا جائے۔

Back to top button