قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے کے لیے عوامی آگاہی ناگزیر ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر، جامع منصوبہ بندی اور عوامی شعور و آگاہی ناگزیر ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زلزلوں جیسے خطرات سے مؤثر طور پر بچاؤ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
خیبرپختونخوا : ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی
مریم نواز کا کہنا تھا کہ Pakistan School Safety Framework کے تحت نصاب میں قدرتی آفات سے متعلق ابواب شامل کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی جیسے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز اور سیٹلائٹ ماڈلنگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ آفات سے بروقت نمٹنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
