ایران کااسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ

ایران نے بمباری کیلئے آنے والااسرائیل کا ایک اور ایف 35جہاز مارگرانےکابڑادعویٰ کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے تبریز میں اسرائیل کا ایف 35 طیارہ مار گرایا ہے جو بمباری کی غرض سے پرواز کررہا تھا۔ایران نے اس سے قبل اسرائیل کے 3 ایف 35 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، اور دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔ اسرائیل نے تازہ کارروائی میں ایران کے مختلف شہروں پر بمباری کی ہے۔ اس دوران سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹر پر بھی میزائل داغے گئے ہیں۔

ایران نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ ہم ایک بڑے میزائل حملے کی تیاری کررہے ہیں، اور دشمن کے لیے رات کو دن میں تبدیل کردیں گے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ تل ابیب خالی کردیں۔

Back to top button