اسرائیل کا ایران کےایف 14 طیارےتباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑا حملہ کرتے ہوئے ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ ایف14 ٹام  کیٹ لڑاکا طیاروں کو تباہ کردیا۔

اسرائیلی میڈیا اور فوج کی جانب سے حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر موجود ایرانی فضائیہ کے دو F-14 لڑاکا طیاروں پر کیا گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں طیاروں کو ہدف بنایا گیا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے کی گئی تاکہ ایرانی فضائی حملوں کا سد باب کیا جا سکے۔

ایران وہ واحد ملک ہے جسے امریکا نے یہ طیارے 1976 میں فروخت کیے۔ ایران کے اسلامی انقلاب (1979) کے بعد امریکی سپورٹ بند ہوگئی، لیکن ایران نے مقامی طور پر ان طیاروں کو فعال رکھنے کی کوشش جاری رکھی۔

موجودہ وقت میں ایران کے پاس قریباً 25 سے زیادہ ایف14 طیارے موجود ہونے کا اندازہ ہے، جنہیں وہ اب بھی محدود صلاحیت کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔

Back to top button