شام میں 1500 سال پرانا پُراسرار مقبرہ دریافت کرلیاگیا

مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام کے ایک ٹھیکے دار نے منہدم گھر کے ملبے کو صاف کرتے ہوئ1500سال پرانابازنطینی دور کا تاریخی مقبرہ دریافت کر لیا۔

1500 سال پرانے یہ کھنڈرات شامی صوبے ادلب کے ایک مقام معرۃ النعمان میں پائے گئے ہیں۔گزشتہ دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد سے وہاں کے رہائشی علاقوں کی تعمیرِ نو کر رہے ہیں۔

تعمیرِ نو کے منصوبے کے دوران ہونے والی دریافت کے بعد مقامیوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے بعد ازاں جگہ کو محفوظ بنانے اور اس کی جانچ کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی۔

کمپلیکس کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخدوش عمارت کےساتھ ایک گڑھا ہے جو نیچے کی جانب دو خانوں کے دروازوں تک جاتا ہے جہاں ہر خانے میں چھ قبریں ہیں اور ایک ستون پر صلیب کا نشان بنا ہوا ہے۔

Back to top button