چہل قدمی کمردرد کا سستاعلاج قرار

ماہرین صحت نے چہل قدمی، کمر کے دائمی درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کا زبردست اور سستا علاج قرار دیدیا۔

کمر کے دائمی درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے ماہرین نے آسان اور زبردست طریقہ علاج دریافت کرلیا ہے۔حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ تقریبا! 100 منٹ چہل قدمی سے کمر کے دائمی درد کا خطرہ 23 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ چہل قدمی کا مقصد جاکنگ نہیں بلکہ محض ٹہلنا ہے۔جاما نیٹ ورک اوپن کے تحت ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق روزانہ چہل قدمی نہ صرف صحت کیلیے مفید ہے بلکہ مستقبل میں یہ معذوری کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ 100 منٹ تک پیدل چلنے سے کمر کے دائمی درد کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق کو ماہرین نے اہم قرار دیا ہے کیونکہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 60 کروڑ افراد کمر کے درد میں مبتلا ہیں جسے مستقبل یا بڑھاپے میں معذوری کی بڑی وجہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

Back to top button