بریڈ پٹ کی فلم ’ایف ون‘ کا ہیپٹک ٹریلر جاری

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی فارمولا ون پر مبنی نئی فلم ’ایف ون‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ٹریلر میں اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فلم رواں ماہ 27 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ کوئی عام ٹریلر نہیں اس کی خاص بات یہ ہے کہ ایپل کمپنی نے آئی فون صارفین کے لیے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے اس فلم کا دنیا کا پہلا ’ہیپٹک ٹریلر‘ جاری کیا ہے۔

یپٹک ٹریلر، ایپل کے  ٹاپٹک انجن کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جو فلم کے ایکشن مناظر کو فون کی وائبریشن کے ذریعے محسوس کرواتا ہے۔ یعنی صارفین کو فارمولا ون کار کی انجن کی آواز، گیئر شفٹس، گاڑی کے جھٹکے اور ریسنگ ٹریک کی لرزش جیسے مناظر حقیقی انداز میں اپنے ہاتھوں میں محسوس ہوں گے۔

Back to top button