ایران کا ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کااعلان ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے کیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی قرارداد مسترد کر دی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں کے بعد اب آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ممکن نہیں رہا۔

اگرچہ ایران نے تعاون ختم کرنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں نئی کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو صرف چار ممالک کی حمایت ملی جبکہ نو نے مخالفت کی، جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

Back to top button