ایران ایٹمی پروگرام جاری نہ رکھنے پر آمادہ ہوگیا: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب شدت سے ڈیل چاہتا ہے اور ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے سمیت کئی معاملات پر آمادہ بھی ہوچکا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے میزائل اور ریڈار ختم کردیے، ایران کی فضائیہ اور نیوی کو بھی تباہ کردیا گیاہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے رہنما مارے جاچکے،ہم جیت چکےہیں،ہم ایران سے وہ حاصل کریں گے جو چاہئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایران کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،اب یہ ممکن ہےکہ ایران کے ساتھ ڈیل ہوجائے،پہلے بھی ایران کے ساتھ اچھی بات ہوئی تھی۔
ایران جنگ بندی کےلیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کےلیے سنجیدہ ہے : ایرانی صدر
امریکا کے صدر نے کہا کہ بات بالکل سیدھی اور صاف ہے ایران کےپاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہوسکتے،ایران سے متعلق ہم اچھی پوزیشن میں ہیں،حالات ٹھیک ہیں۔
