ایران کی دوبارہ حملہ ہونے پر90 فیصد یورینیم افزودگی کی دھمکی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سےایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ملک 90 فیصد یورینیم افزودگی کی جانب جاسکتا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ ’ایران پر ایک اور حملے کی صورت میں ہمارے آپشنز میں سے ایک 90 فیصد افزودگی بھی ہو سکتی ہے اور پارلیمنٹ میں اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ’14 نکاتی تجویز میں بیان کیے گئے ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے علاوہ ہر دوسرا طریقہ مکمل طور پر بے نتیجہ ثابت ہوگا اور ناکامیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا‘۔
باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا امریکا جتنی تاخیر کرے گا، اس کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا پڑے گی۔
