ایران سرینڈرنہیں کرےگا،خامنہ ای کاٹرمپ کی دھمکی پرجواب

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی دھمکی پر جواب دینے ہوے کہا ہے کہ امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویڈیو پیغام میں اضح کیا ہے کہ ایران پر اگر جنگ یا بدامنی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوگا، اور کسی بھی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ یہ قوم مسلط کردہ جنگ کے خلاف بھی ڈٹے گی اور مسلط کردہ بدامنی کے خلاف بھی، اور کسی بھی مسلط شدہ فیصلے کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگی۔
ایرانی سپریم لیڈر نتے کہا کہ لوگ ایران اور اس کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایرانیوں سے دھمکی کی زبان میں بات کرنا کبھی مؤثر نہیں رہا۔ عوام شہدا کا خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو فراموش نہیں کریں گے، اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے، اسے اس کی سزا ضرور ملےگی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کی کوشش کی تو اس کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج برآمد ہوں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیلی کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے، اور دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کیے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔
ایران نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ تبریز کے قریب مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔