تہران میں ہونے والے حملوں کو عوام سنجیدہ نہیں لیتے ، ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کےسفیر رضا امیری نےامریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کےتہران خالی کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہیں  جواب دیدیا۔

پاکستان میں ایران کےسفیر رضا امیری  نے کہا کہ 1979 سےاب تک امریکی صدور نے ایسی ہی باتیں کی ہیں  لیکن ہم یہیں موجود ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ تہران میں ہونے والے حملوں کو عوام سنجیدہ نہیں لیتے۔

ایرانی سفیرکا کہنا تھا کہ  ٹی وی اسٹوڈیو پر حملے کے باوجود خاتون صحافی نے اسٹوڈیو نہیں چھوڑا اس کے برعکس  اپنا کام جاری رکھا۔

ٹرمپ  کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ  :

واضح رہےکہ اس سےقبل صدر ٹرمپ نےاپنےایک بیان میں  ایرانی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر شخص تہران خالی کر دے۔

امریکا اور اسرائیل سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے بیان جاری کر دیا

 

امریکی صدر کےمطابق  انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردے،اسے ایسا کرنا چاہیے تھا،  انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے،ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیارحاصل نہیں کرسکتا۔

Back to top button