امریکا اور اسرائیل سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے بیان جاری کر دیا

امریکی صدرٹرمپ اوراسرائیلی قیادت کی جانب سے قتل کیدھمکیوں کےبعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان جاری کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرجاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران دہشتگرد صیہونی ریاست کےخلاف بھرپور طاقت سےکارروائی کرے گا اورصیہونیوں سے بے رحمی برتی جائے گی۔
واضح رہےگزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے مکمل سرینڈر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں،وہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں۔
امریکا کا آج سے جمعہ تک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان
ٹرمپ نےایرانی سپریم لیڈر کو دھمکاتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ انہیں علم ہےکہ ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں، وہ آسان ہدف ہیں لیکن ہم ابھی انہیں قتل نہیں کررہے۔
اس سےقبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر کےقتل کا منصوبہ بنایا تھا جسے امریکی صدر نے ویٹو کردیا۔