امریکا کا آج سے جمعہ تک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان

امریکا نے  آج سے جمعہ تک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسرائیل میں موجود تمام امریکی سرکاری اہلکار اور ان کے اہلخانہ اگلےنوٹس تک شیلٹرز میں رہیں۔

اس کے علاوہ امریکی شہریوں کےلیےٹریول ایڈوئزری بھی جاری کردی گئی ہے۔

آپریشن وعدہ صادق سوم : ایران کا اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل اور ڈرون سے حملہ

 

امریکی شہریوں کوکسی بھی صورت ایران، عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نےکہاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیےمڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنادی ہے۔

Back to top button