ایرانی قیادت،اختلافات،ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ایرانی مذاکرات کار امریکا سے ڈیل کے لیے سنجیدہ ہیں مگر ایرانی قیادت ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نےانٹرویو میں کہا کہ ایرانی مذاکرات کار موجودہ خرابی سے نکلنا چاہتے ہیں لیکن ایرانی حکومتی قیادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ وہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی حکومتی قیادت ابھی مزید وقت لینا چاہتی ہے۔ ایران کی اقتصادی حالت بری ہے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں جس میں ایران کی جانب سے بھیجی گئی ایک نئی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائنز بالکل واضح ہیں، امریکا کوئی ایسی ڈیل قبول نہیں کرے گا جس میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت ہو۔

Back to top button