امریکی حملےکی اطلاع ملنےپرجوہری تنصیبات کومنتقل کردیاتھا،ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا نےعویٰ کیاہے کہ امریکی حملے کی پیشگی اطلاع ملنےکےبعد ایران نےجوہری تنصیبات کو خفیہ مقامات پرمنتقل کردیاتھا۔

 ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دی تھی جس کے باعث ایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر  نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔

سینیئر  ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر  نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور  پر  پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی سیاسی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ  اطلاع دینے کا مقصد یہ کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل اور  بھرپور  جنگ نہیں چاہتا۔ امریکی حملوں کی پیشگی اطلاع  پر  ایرانی حکام نے تیزی کے ساتھ تینوں جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

امریکی اور  ایرانی حکام نے اس خبر  پر تبصرے سے گریز کیا۔

 واضح رہے کہ  کہ امریکا نے آج صبح ایران کے 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا تھا، اس حوالے سے  امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا اور  فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکی بی ٹوبمبار طیاروں نے حصہ لیا۔

Back to top button