ملک بھر میں بارشوں،طوفانی ہواؤں کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی،ملک بھر میں  بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا الرٹ جاری  کردیا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں، تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردیں۔

عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔گجرات ،گجرانوالہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارش کے امکانات ہیں ۔لاہور ،قصور ،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔ جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی ۔پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو  موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق کسانوں کو بروقت احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے محکمانہ کوآرڈینیشن ناگزیز ہے۔  شہری آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں بجلی کی چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلی جگہوں پر مت جائیں  ۔

Back to top button