پاک افغان کشیدگی پر تحریک تحفظ آئین کا اعلامیہ شرمناک ہے،عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن  کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاک افغان کشیدگی پراپوزیشن کے اتحاد تحریک  تحفظ  آئین  پاکستان کےاعلامیہ کوشرمناک  حد تک  افسوسناک   قرار دیدیا۔

ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے میں  دہشت گردوں  اور  ان کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ  سر زمین کے تحفظ کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ پست سوچ کا اظہار  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے میں  صوبائی حکومت سے مشاورت کی نصیحت کی گئی، وہ صوبائی حکومت  جو 13 برس سے پورے  وسائل کے ساتھ دہشت گردوں کی پرورش کر رہی ہے، صوبے کو دہشت گردوں کا محفوظ قلعہ بنا کے رکھ دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج سے بغض رکھنے والے ٹولےکی آنکھ میں حیا بھی باقی نہیں رہی۔

Back to top button