اسحاق ڈار نے اکتوبر میں‌ نئے الیکشن کا عندیہ دیدیا

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے روان برس اکتوبر میں نئے الیکشن کا عندیہ دیدیا،

ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنی چاہئے بلکہ اکتوبر تک نئے الیکشن کی طرف جانا چاہئے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم ڈیڑھ سال کے لیے نہیں آئے، ہمیں جلد الیکشن کی طرف جانا پڑے گا۔

اشتر اوصاف اٹارنی جنرل پاکستان مقرر

دوران گفتگو اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض معاہدے کی مدت بڑھانے کے بجائے نئے معاہدے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا، ہمیں ملک چلانا ہے، ڈکٹیشن لے کر ملک کا بیڑا غرق نہیں کرنا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرنا ہوگا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتی۔آٹے کی قیمتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آٹے پر سبسڈی دیں گے جس سے 2 روز میں آٹے کی قیمت کم ہو جائے گی،خیبر پختونخوا حکومت کو بھی آٹے کی قیمت میں کمی کرنی چاہیے۔

Back to top button