اسلام آباد: تھانہ آئی نائن کی حدود سے باپ، بیٹا اور بیٹی کی لاشیں برآمد

اسلام آباد کے علاقے رمشا کالونی میں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش آیا، جہاں سے ایک ہی خاندان کے تین افراد مردہ حالت میں ملے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں، تاہم ان کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
مزدوروں کی اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر ،نوٹیفکیشن جاری
اہلکاروں کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ اموات زہرخورانی سے ہوئیں یا کسی اور وجہ سے۔
