اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے دو لاپتا بھائیوں کی بازیابی کےلیے دائر درخواست کے حوالے سے سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کےوالد کی درخواست پرسماعت کی۔ اظہر مشوانی کےبھائی پروفیسر مظہر الحسن اور پروفیسر ظہور الحسن 6 جون سےلاپتا ہیں۔
فیض حمید کے خلاف کارروائی فوج کا اندرونی معاملہ ہے : بیرسٹر گوہر
دوران سماعت عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بتایا کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پہلےہی فائل ہوچکی ہے۔سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ دونوں بھائیوں سےمتعلق کچھ معلوم نہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےبرہمی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ اب تمام فریقین کےخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کروں گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو 15 اگست کو طلب کیاہے اور کہاہے کہ فریقین جواب دیں کہ کیوں نا ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
