موسم سرما کی تعطیلات ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججزروسٹرجاری

موسم سرما کی تعطیلات ختم،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹرجاری کردیا۔
9جنوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ معمول کے کیسزسنے گی۔سائفرکیس کا ٹرائل روکنے والے جسٹس میاں گل حسن 10جنوری کوواپس آئیں گے۔جسٹس میاں گل حسن نے 11جنوری تک سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کاحکم دیاتھا۔9سے12جنوری تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں 7سنگل بینچ دستیاب ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ آئندہ ہفتے اہم کیسز کی سماعت کیلئے 3دورکنی بینچ موجود رہیں گے۔بینچ ون میں چیف جسٹس عامر فاروق،جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل تھے۔بینچ 2میں جسٹس محسن اختراور جسٹس بابرکیسزکی سماعت کریں گے۔بنچ نمبر 3میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اورجسٹس ارباب محمد طاہرپرمشتمل ہوگا۔
جسٹس ارباب محمد طاہرکاغذات مسترد کرنےکیخلاف اپیلوں پرسماعت کریں
گے۔
