اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کھولنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کھولنے کا حکم،پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ پی ٹی آئی ، سی ڈی اے حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی ۔پی ٹی آئی نے سی ڈی اے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے ۔پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ ، الگ سے پانی کا ٹینک ، مینول الارم سسٹم لگائے گی۔بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر آویزاں کریں گے۔بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے ۔
