کالے چنے دل کے مریضوں کیلئے بہترین غذا قرار

ماہرین صحت نے کالے چنوں کو دل کے مریضوں کیلئے بہترین قرار دیتے ہوئے استعمال کا مشورہ دیدیا۔
جدید تحقیق کے مطابق کالے چنے صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ان میں غذائی اجزاء کی بھرمار ہوتی ہے جو مختلف صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ کالے چنے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کی نشونما اور مرمت کے لئے ضروری ہے۔ ان میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے اور قبض کو روکتا ہے۔ فائبر اور پروٹین کی موجودگی سے پیٹ بھرا محسوس ہوتا ہے، جس سے زیادہ کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔ فائبر اور پروٹین کی موجودگی سے پیٹ بھرا محسوس ہوتا ہے، جس سے زیادہ کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔ کالے چنے میں پائے جانے والے فائبر، پوٹاشیم، اور وٹامنز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ کم گلیسیمک انڈیکس رکھتے ہیں، جس سے خون میں شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔
ماہرین صحت نےبتایا کہ کالے چنے کو مختلف طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے، جیسے کہ سالن، سلاد، یا بھون کر سنیکس کے طور پر۔ انہیں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے ان کے فوائد سے مستفید ہو سکتے ہیں
