اسرائیل کی بمباری جاری،شہید فلسطینیوں کی تعداد 6ہزار تک پہنچ گئی

غزہ: اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 24 گھنٹے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 700 سے زائد ہوگئی جس کے باعث غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5800 سے تجاوز کرگئی جب کہ مغربی کنارے میں بمباری میں بھی 100 سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے پر بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں شہادتوں کی تعداد 100 ہوچکی ہے جب کہ غزہ میں ئی تعداد میں 5 ہزار 800 تک جا پہنچی اور 16 ہزار زخمی ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے الجبالیہ کے پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں ایک اسپتال اور ایک تاریخی مسجد بھی بمباری میں مسمار ہوچکی ہے۔
الجبالیہ میں اسرائیلی بمباری کو بلا تعطل 24 گھنٹے ہوگئے جس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 706 ہوگئی جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ القدس اور الشفا اسپتال بھی تباہ ہوگئے۔
7 اکتوبر سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 791 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 16
چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں خود کومحفوظ سمجھتے ہیں،عدالت
ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
