اداکارہ میرا نے مداحوں سے دعا کی اپیل کیوں کر دی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ اور بہن کے لیے دعا کریں، کیونکہ والدہ کی سرجری چل رہی ہے جبکہ بہن میں حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔میرا نے انسٹاگرام پر ہسپتال میں موجود والدہ کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہوگئی جبکہ کچھ ہی دن قبل ان کی بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی، پوسٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں، وہ ایک بیماری کا مقابلہ کر رہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ان کے لیے اور ان کے اہل خانہ کے لیے یہ انتہائی مشکل وقت ہے، ان کے لیے دعائیں کی جائیں، ساتھ ہی میرا نے خدا سے دعا مانگی کہ انہیں ایک اچھا شریک حیات عطا کیا جائے، جس سے وہ نہ صرف دل کی باتیں کر سکیں بلکہ اپنا درد بھی انہیں بتا سکیں۔سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل انہوں نے والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کی لاہور جنرل ہسپتال میں سرجری ہوگی، ان کے لیے دعا کریں، اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ کی میجر ’اسپائنل سرجری‘ (ریڑھ کی ہڈی) کا آپریشن ہوگا، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے اگرچہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ کی سپائنل سرجری ہوگی تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو ریڑھ کی ہڈی میں کیا تکلیف یا مسئلہ ہے لیکن اب انہوں نے تصدیق کر دی کہ ان کی والدہ کا آپریشن ہوگیا ہے جبکہ ان کی بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اداکارہ میرا نے بہن کی صحت اور علاج سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم مداحوں سے دعا کی درخواست کی اور ساتھ ہی خدا سے اپنے لیے اچھے شریک حیات کی دعا بھی مانگی۔
