اسرائیل ایرانی میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رکھے گا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کےترجمان نےکہا ہےکہ اسرائیل ایرانی میزائل پروگرام اور اس جوہری خطے کو نشانہ بنانےکا کام ہر صورت جاری رکھے گا ۔

پیر کےروز بریفنگ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے رات بھر ایران میں 20 سے زائد اہداف کونشانہ بنایا، ان اہداف میں جوہری پروگرام کے صدر دفاتر شامل تھے۔

ایران کا صبح کے وقت اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ، 100 میزائل داغ دیے

 

فوجی ترجمان نےبتایا کہ ہم نے ایران پر فضائی برتری حاصل کرلی ہے، ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا جب کہ ایران میں مشرق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایران کےزمین سےزمین تک مار کرنےوالےایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کردیے گئے ہیں۔

Back to top button