غزہ پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری، مزید 79 فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید 79 فلسطینی شہید ہوگئے۔
العربیہ کے مطابق بمباری کے ساتھ صہیونی فوج نے بڑے پیمانے پر انخلا کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اب بھی تقریباً دو لاکھ فلسطینی غزہ میں موجود ہیں جبکہ 12 فیصد علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول سے باہر ہے۔
مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں طولکرم کے علاقے ابو صفیہ سمیت قصبہ عنابتا اور جنوبی الراس میں گھروں پر چھاپے مارے گئے، کئی خاندانوں کو انخلا پر مجبور کیا گیا اور چار نوجوان گرفتار کرلیے گئے۔
ادھر غزہ سے سیکڑوں خاندان سمندر کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں تاکہ بمباری سے بچ سکیں۔ صہیونی ریاست نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں 10 لاکھ فلسطینی جنوبی غزہ کی طرف دھکیل دیے جائیں گے۔
