قطر پر اسرائیلی حملہ، جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی نتیجہ سامنے آئے گا وہ انسانی حقوق کے عالمی نظام پر داغ ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں حماس کے رہنماؤں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، تاہم تنظیم کی مرکزی قیادت محفوظ رہی۔
دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کامشترکہ اعلامیہ جاری
حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اجلاس میں غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔
