ننھے سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کو سپرد خاک کردیا گیا

ننھے سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کی نمازِ جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زکوڑی شریف قبرستان میں ادا کردی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق عمر شاہ کی گزشتہ رات طبیعت اچانک خراب ہوئی اور سانس کی نالی میں رکاوٹ کے باعث وہ انتقال کرگئےتھے۔

واضح رہے کہ عمر شاہ معروف ننھے سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی تھے اور مختلف نجی ٹی وی چینلز کی رمضان نشریات میں بھی حصہ لیتے رہے تھے۔

دریں اثنا ننھے سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ عمر شاہ کی آخری ویڈیو ان کے انتقال کے بعد تیزی سے وائرل ہو رہی ہے

پیچے تو دیکھو پیچے سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال نے مداحوں کو شدید رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ عمر شاہ کی آخری ویڈیو ان کے انتقال کے بعد تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو عمر شاہ اور احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر محض سات روز قبل شیئر کی گئی تھی۔ ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو اسکول سے چھٹی کے بعد یونیفارم میں اپنے کزن کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو احمد اور عمر کے چچا نے بنائی تھی۔ ویڈیو میں ننھے عمر نے اپنے چاچو سے اسکول کے لیے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی، جب کہ احمد نے اسپورٹس کے لیے گرین کلر کا یونیفارم مانگا۔ دونوں بھائیوں کی یہ معصوم فرمائشیں دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گئیں، مگر افسوس کہ یہ لمحے عمر کی زندگی کی آخری جھلکیاں ثابت ہوئے

 

Back to top button