لبنانی فوج پر اسرائیلی دباؤ ناقابل قبول ہے، سربراہ حزب اللہ

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنانی فوج پر اسرائیلی دباؤ ناقابل قبول ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ طے پانے والے نام نہاد فریم ورک معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے لبنان پر اسرائیلی شرائط مسلط کی جا رہی ہیں۔

نعیم قاسم کے مطابق معاہدے میں اسرائیل کے مطالبات کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ لبنان اپنی خودمختاری سے محروم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات ادوار پر مشتمل مذاکرات کے باوجود لبنان کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ملا۔

حزب اللہ سربراہ نے لبنانی حکام پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کے طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی فوج اس وقت اسرائیلی حملوں اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

 

وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنانی فوج کی تعیناتی اور اس کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے بقول اگر یہی طریقہ کار برقرار رہا تو لبنان کی خودمختاری اور قومی وقار کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Back to top button