جہانگیر ترین نے’استحکام پاکستان پارٹی‘کا باضابطہ اعلان کردیا

سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ عوام کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں، ہم مل کر ملک کو اس دلدل سے نکالنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو ایسی سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو مل کر ملک کو آگے بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کے راستے پر چلے، ہماری سیاست کو ایک نئی سمت کی ضرورت ہے، ہمارا جمہوری نظام اسی صورت میں مضبوط ہوسکتا ہے جب حکومت اور اپوزیشن اپنی آئینی ذمے داریوں کو سمجھے اور عمل پیرا ہو، آنے والے دنوں میں ہماری جماعت میں مزید لوگ شامل ہوں گے، آنے والے دنوں میں اپنا اصلاحاتی ایجنڈا منظر عام پر لائیں گے، آنے والے الیکشن میں ہم بہتر سے بہترین نتائج دیں گے۔
قبل ازیں علیم خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پاکستان جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس سے تمام پاکستانی پریشان ہیں، ملکی حالات سے فکر مند تھے، ہم نے ایک الگ پارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا، اپنے بڑے بھائی جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہم سب کو اکھٹا کیا، ہم نے پچھلے 11، 12 سال ایک ہی پلیٹ فارم پر لگائے ہیں، ہم سمجھتے ہیں پاکستان کے مسائل کا حل پاکستان کو مستحکم بنانے میں ہے۔
علیم خان نے کہا کہ انتشار پاکستان کو کھوکھلا کررہا ہے، ہم نے اس انتشار کو ختم کرنا ہے، ہم نے ایسا مستحکم پاکستان بنانا ہے جس میں پارلیمان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہوں۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس پریس کانفرنس سے قبل پارٹی کےکور گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین اورعبدالعیم خان نے کی۔
اجلاس میں پریس کانفرنس کے نکات اور منشور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامرکیانی، محمودمولوی، جے پرکاش، مرادراس اور فردوس عاشق اعوان نئی جماعت
آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی کے ضیاالقمر بازی لے گئے
کاحصہ ہوں گے۔
