آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی کے ضیاالقمر بازی لے گئے

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کےحلقہ ایل اے 15باغ ٹو میں ضمنی انتخاب میں 189 میں سے 72 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے آگئے۔پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 9 ہزار 660 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس ہیں۔
ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشتاق منہاس اب تک 7 ہزار 917 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔حلقہ ایل اے 15باغ ٹو کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضمیر خان دور دور تک نظر نہیں آئے۔
دو سال پہلے اس نشست پر پی ٹی آئی نے ساڑھے 5 ہزار ووٹوں سے کامیابی
رواں سال معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد رہی: اقتصادی سروے
حاصل کی تھی۔
