جاپان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب

سانائے تاکائیچی جاپان کی تاریخ میں پہلی بار وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے والی خاتون بن گئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سانائے تاکائیچی نے جاپان کے ایوانِ زیریں اور ایوانِ بالا دونوں سے کامیابی کے ساتھ ووٹ حاصل کیے۔
رپورٹ کے مطابق، 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں میں 237 اور ایوانِ بالا میں 125 ووٹ لے کر واضح اکثریت حاصل کی اور ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہو گئیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سانائے تاکائیچی آج شام جاپان کی 104ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔
