جناح ہاؤس حملہ؛ عمران خان کی بہنوں کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کوآج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پہنچ گئیں۔ قبل ازیں عدالت نے دونوں کی 4 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی۔
علیمہ خان نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ ہم ان سے گزارش کر رہے ہیں کہ ہمیں شامل تفتیش کیا جائے ۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ ہمارا حق ہے ہمیں عدالت کے سامنے بولنے دیا جائے ۔ ہم کب سے کہہ رہے ہیں ہمیں شامل تفتیش کیا جائے ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں آپ نے ان کے پاس کب جانا ہے، جس پر عظمیٰ خان نے جواب دیا کہ ہم 3 ماہ سے چکر لگا رہے ہیں لیکن ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا جا رہا ۔
جج نے تفتیشی افسران کو علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو آج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میں نے اس کیس کو فائنل کرنا ہے،
’’پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بندش کا شکار‘‘
پولیس تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔
