ساس کی مبینہ آڈیو لیک پرجسٹس عمرعطا بندیال پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ’پہلے بھی کہا تھا کہ یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں‘۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  مریم نواز نے کہا کہ ’جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات/ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا‘۔ ’(ایسے ماحول میں) تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔ پہلے
بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں!‘

Back to top button