ججز کو کہنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دو: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاہے کہ چند افراد کا ٹولہ ایسےفیصلے کرتاہےکہ ملکی ترقی رک جاتی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کوکہناچاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دو، ملک جب بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہےتو کسی نہ کسی کوتکلیف شروع ہو جاتی ہے،اگر کسی نےسیاسی عدم استحکام لانے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےگا اور یہ حکومت 5سال مکمل کرے گی۔

 

پی ٹی آئی نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کامزید کہنا تھاکہ جب ملک بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے،جب ملک میں عوام کی زندگی میں بہتری آتی ہے،ترقیاتی کام ہونے لگتے ہیں، مہنگائی کم ہونےلگتی ہے تو کسی نہ کسی کو اس کی تکلیف شروع ہو جاتی ہے،پتہ نہیں اس ملک کوکس کی نظر لگ جاتی ہے،چند افراد کا ایک ٹولہ بیٹھ کر ایسے فیصلے کر دیتا ہےجس سے ترقی کا عمل رک جاتاہے۔مریم نواز نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے ججز کو کہنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دو، وہ جس کوواپس لانا چاہتے ہیں وہ مجرم ہے،فیصلے ضمیر کےمطابق نہیں آئین و قانون کےمطابق کرنا ہوتے ہیں،ایک ہارے ہوئےشخص کو فیور دینے کےلیے آئین کو ری رائٹ کیاگیا۔ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے جو مانگا بھی نہیں اسے وہ مل گیا،کسی نے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ اسٹاک مارکیٹ 82 ہزار تک پہنچی اور مارکیٹ میں بلاوجہ تیزی نہیں آتی،اس کی وجہ یہ ہوتی ہےکہ لوگوں کوحکومت پر اعتماد ہوتا ہےکہ یہ حکومت کچھ ایسے فیصلےکر رہی ہے جس سے معیشت میں اور عوام کی زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے۔

Back to top button